ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، ملزمان گرفتار، مقدمات درج
11-10-2026
(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی اور سموگ کے تدارک کیلئے جاری کارروائیوں کے دوران رواں سال اب تک 67 ملزمان کو گرفتار جبکہ 40 مقدمات درج کر لئے ہیں۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں، آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں، گاڑیوں، باربی کیو پوائنٹس اور دیگر خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکموں کو بھرپور معاونت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جا رہا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ سموگ کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔ سی سی پی او لاہور نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور ماحولیاتی قوانین و سموگ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔