رکشہ ڈرائیور کا بیٹا چھا گیا، حمزہ ظہور نے بھارت کے خلاف سنچری بنا ڈالی
11-09-2026
(لاہور نیوز) لاہور کی تنگ گلیوں سے نکلنے والے حمزہ ظہور نے اپنی محنت اور صلاحیت سے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔
انڈر 19 کرکٹ میچ میں بھارت کے خلاف شاندار سنچری بنانے والے حمزہ کے والد رکشہ چلا کر خاندان کی کفالت کرتے رہے، حمزہ کے والد نے محدود وسائل کے باوجود بیٹے کا کرکٹر بننے کا خواب پورا کرنے کے لیے بھرپور محنت کی اور ہر مشکل میں اس کا حوصلہ بڑھایا۔ بیٹے کو کرکٹ کے میدان تک پہنچانے میں بھائی نے بھی اہم کردار ادا کیا اور ہر قدم پر اس کا ساتھ دیا، آج حمزہ طہور کی کامیابی پر نہ صرف اس کا خاندان بلکہ پورا محلہ فخر کر رہا ہے۔ ایک عام گھر اور تنگ گلی سے شروع ہونے والا یہ سفر اس بات کی مثال بن گیا ہے کہ محنت، حوصلے اور اپنوں کے ساتھ سے بڑے خواب حقیقت بن سکتے ہیں۔