بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان 30 روزہ نظر بندی کے بعد رہا
11-09-2026
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان کو 30 روزہ نظر بندی کی مدت مکمل ہونے پر رہا کر دیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف کے کزن قاسم زمان کو کوٹ لکھپت جیل لاہور سے رہا کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا قاسم زمان کو 6 اکتوبر کو اڈیالہ جیل کے باہر سے تحویل میں لیا گیا جس کے بعد انہیں نظر بندی کے دوران کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا تھا۔ خیال رہے قاسم زمان کی رہائی 5 نومبر کو عمل میں آئی، انہیں 30 روزہ ایم پی او کے تحت جاری نظر بندی کے حکم نامے کی مدت مکمل ہونے پر رہا کیا گیا ہے۔