پراپرٹی ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس پر رعائتی پیریڈ ختم
11-09-2026
(لاہور نیوز) پراپرٹی ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس پر رعائتی پیریڈ ختم ہو گئی۔
محکمہ ایکسائز نے مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ریکارڈ ریکوری کر لی گئی، مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پراپرٹی، ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 42 ارب 99 کروڑ کی ریکوری مکمل کی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال سے 10 ارب 55 کروڑ روپے اضافی وصول کئے گئے، حکومت نے رواں سال 125 ارب کا ہدف دیا جس میں سے ایکسائز نے 34 فیصد حاصل کیا۔ رواں سال موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 21 ارب 9 کروڑ روپے وصول ہوئے، پراپٹی ٹیکس کی مد میں 19 ارب 54 کروڑ وصول ہوئے جبکہ ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 1 ارب 46 کروڑ رپے اکھٹے ہوئے۔ اسی طرح پروفیشنل ٹیکس کی مد میں رواں سال 4 کروڑ اضافی وصول کئے گئے، ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ ڈیفالٹرز کیخلاف سخت کارروائیوں کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈائریکٹرز اور ای ٹی اوز کو ریکوری ٹارگٹس کے حصول کیلئے فیلڈ میں رہنے کا حکم دیا ہے۔