13 سالہ بچی کی شادی، دولہا سمیت 6 ملزمان گرفتار
11-09-2026
(لاہور نیوز) لیاقت آباد پولیس نے 15 پر موصول ہونے والی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ بچی کی شادی کی تقریب رکوا دی اور دولہا سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مدینہ شادی ہال کشمیری محلہ میں کم عمر بچی کی رخصتی کی تقریب جاری تھی۔ کارروائی کے دوران دولہا سبط الحسن اور بچی کے والد سبطین کو گرفتار کیا گیا جبکہ تقریب میں شریک مزید 4 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچی کا نکاح 4 اکتوبر کو پڑھایا گیا تھا جبکہ 8 نومبر کو رخصتی کی تقریب منعقد کی جا رہی تھی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ لیاقت آباد میں مقدمہ نمبر 2533/26 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔