پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، برائلر گوشت کے نرخ 7 روپے بڑھ گئے
11-09-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
برائلر مرغی کے نرخوں میں 7 روپے جبکہ زندہ برائلر کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، نئے سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 7 روپے اضافے کے بعد 577 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، تاہم شہریوں کو صافی گوشت 640 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کے فارم گیٹ ریٹ میں 5 روپے اضافے کے بعد قیمت 370 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر کا نرخ 384 روپے فی کلو اور پرچون بازار میں 398 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی 2 روپے فی درجن اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی سرکاری قیمت 261 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت 7 ہزار 710 روپے مقرر کی گئی ہے۔