ریڈ بال کوچنگ کی ذمہ داری بھی مائیک ہیسن کے سپرد
11-09-2026
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ٹیسٹ کرکٹ کیلئے الگ ہیڈ کوچ تلاش کرنے کا تاحال کوئی پلان نہیں۔
ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن ہی رواں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اختتام تک ریڈ بال ہیڈ کوچ ہوں گے، مائیک ہیسن آئندہ سال نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں بھی ریڈ بال ہیڈ کوچ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں کو مائیک ہیسن کی ریڈ بال ذمہ داریوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ مائیک ہیسن نے بھی کھلاڑیوں کے سامنے مستقبل میں بھی ریڈ بال کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعتراف کیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ مستقل ریڈ بال ہیڈ کوچ نہ ہونے کے باوجود مائیک ہیسن ریڈ بال کے سکواڈ میں بطور سیلیکٹر بھی تبدیلوں میں فیصلہ ساز ہیں۔