وسیم اکرم کے بیٹے تیمور اکرم کی ایم ایم اے فائٹ میں کامیابی

11-09-2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے بیٹے تیمور اکرم نے (مکسڈ مارشل آرٹس) ایم ایم اے فائٹ میں شاندار کامیابی حاصل کر لی۔

امریکہ میں ہونے والی فائٹ میں تیمور  نے امریکی فائٹر کو شکست دی، تین راؤنڈ کے مقابلے میں تیمور اکرم  نے پوائنٹس پر حریف فائٹر امریکہ کے نک سیسلک کو مات دی۔ واضح رہے کہ مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر تیمور اکرم کی یہ مسلسل چوتھی فائٹ میں کامیابی ہے۔ سابق کپتان وسیم اکرم  نے اپنے بیٹے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے  نے فائٹ میں شاندار مقابلہ کیا، مجھے اس پر فخر ہے۔ وسیم اکرم  نے مزید کہا کہ میں تو بیٹے کی فائٹ پر حیران بھی تھا اور پریشان بھی، انجوائے کیا۔