راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

11-09-2026

(لاہور نیوز) راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کپتان کوشل مینڈس کا کہنا تھا کہ سکواڈ میں چار فاسٹ بولرز شامل کیے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم  نے کہا کہ کوشش کریں گے پہلے سیشن میں اپنی سٹرنتھ پر کھیلیں، ٹیم میں تجربہ کار پلیئرز بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے4 کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔