مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لئے
11-09-2026
(لاہور نیوز) لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاک بحریہ کے دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔
پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین نے مزار اقبال پرپھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی، مہمان خصوصی نے گارڈز میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔ مہمان خصوصی نے پاکستان رینجرز اور بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا اور مزار اقبال پر مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔ علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم اقبال کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال کےکلام نے برصغیر کےمسلمانوں کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کی طاقت کا احساس دلایا۔ صدر مملکت نے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کی امنگوں کو فکری رہنمائی دی، علامہ اقبال کی شاعری میں آزادی، باعزت زندگی کےحصول کی جدوجہد کا پیغام ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری نے استحصال کے خلاف آواز اٹھائی، علامہ اقبال کی شاعری نے غریبوں کو حقوق اور مقام کا احساس دلایا، ان کی شاعری نے محنت کرنے والوں کی عزت و وقار کو اہمیت دی۔