رواں سال، 10 ماہ میں پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف 51 مقدمات درج
11-08-2026
(لاہور نیوز) رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف 51 مقدمات درج ہوئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق 2026کے پہلے 10 ماہ میں پولیس کیخلاف 51 مقدمات درج ہوئے، ان مقدمات میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر تک کے 105 اہلکار نامزد ہیں۔ جن کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ان میں 10 سب انسپکٹرز، 30 اے ایس آئیز، 65 ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز شامل ہیں، مذکورہ پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمات کا اندراج کرپشن، ناقص تفتیش، اور اختیارات سے تجاوز پر کیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ سائلین کو ہراساں اورمختلف جرائم میں ملوث ہونے کے باعث بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں11، صدر ڈویژن میں 10،سٹی ڈویژن 9، کینٹ ڈویژن 8، سول لائنز 7 اور اقبال ٹاؤن میں پولیس کیخلاف 6 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔