غالب مارکیٹ کے قریب پلازہ میں آتشزدگی، آگ پر قابو پا لیا گیا

11-08-2026

(لاہور نیوز) غالب مارکیٹ کے علاقے گرومانگٹ روڈ پر پیپسی فیکٹری کے قریب واقع ایک پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پلازہ کی چوتھی منزل پر واقع ایک دفتر میں لگی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔       حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آتشزدگی کے باعث قریبی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی آمدورفت سست روی کا شکار رہی، موٹروے پولیس اور ٹریفک پولیس کے اہلکار ٹریفک کی روانی بحال کرنے میں مصروف رہے۔