انڈر 19 ایشیا کپ: قومی کرکٹ ٹیم کی روایتی حریف بھارت کو شکست
11-08-2026
(لاہورنیوز) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے انڈر 19 ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی۔
مسقط میں ہونے والے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شانداد کھیل پیش کرتے ہوئے 209 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کر لی۔ 61 رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی تھی، تاہم حمزہ ظہور نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا، حسنین عباس نے بھی 38 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ اس سے قبل بھارتی انڈر 19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 208 رنز بنائے، ارجن راجپوت 107 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ دوسری جانب پاکستان کی جانب سے لی رضا، رضوان اللہ اور نقاب شفیق نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔