جعلی چیک دیکر شہریوں سے رقم بٹورنے والا 5 مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار
11-08-2026
(لاہور نیوز) گوالمنڈی پولیس نے جعلی چیک دے کر شہریوں سے رقم بٹورنے اور فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم شہریوں سے رقم وصول کرنے کے عوض انہیں چیک دیتا اور بعد ازاں غائب ہو جاتا تھا۔ اشتہاری ملزم فخر لاہور اور فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں درج 5 مقدمات میں مطلوب تھا۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق گوالمنڈی پولیس ٹیم نے ایک سال سے روپوش اشتہاری کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا، جسے مزید کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا تھا کہ مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے طے شدہ اہداف پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔