برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے ہو گئے

11-08-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، برائلر گوشت چھٹی والے دن سستا کر دیا گیا جبکہ فارمی انڈوں کے نرخوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

شہر میں برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی نئی قیمت 570 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ قیمت میں کمی سے صارفین کو معمولی ریلیف ملا ہے، تاہم گوشت کی قیمتیں تاحال بلند سطح پر برقرار ہیں۔ صافی گوشت 650 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں 3 روپے فی درجن اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی نئی قیمت 259 روپے فی درجن مقرر ہوئی ہے۔