ٹماٹر مزید 10 روپے مہنگے، سرکاری نرخوں کے باوجود سبزیاں مہنگے داموں فروخت
11-08-2026
(لاہور نیوز) ٹماٹر کی قیمت میں مزید 10 روپے فی کلو اضافہ ہو گیا، جس کے بعد ٹماٹر کا سرکاری نرخ 215 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا۔
تاہم مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 250 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ درجہ دوم ٹماٹر کا سرکاری نرخ 180 روپے مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں یہ 220 روپے فی کلو فروخت کیے جا رہے ہیں۔ پیاز کا سرکاری نرخ 195 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 220 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ مکس درجہ دوم پیاز کی قیمت 200 روپے فی کلو ہے۔ آلو کے سرکاری نرخ میں دو روپے کمی کے بعد قیمت 53 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں درجہ اول آلو 70 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ سبز مرچ کا سرکاری نرخ 120 روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مارکیٹ میں 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ شملہ مرچ کا سرکاری نرخ 210 روپے ہے، تاہم صارفین کو 250 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ ٹینڈے کا سرکاری نرخ 180 روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ لہسن چائنہ کا سرکاری نرخ 440 روپے کے مقابلے میں مارکیٹ میں 500 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح تھائی لینڈ سے درآمد شدہ ادرک کا سرکاری نرخ 355 روپے مقرر ہے، جبکہ مارکیٹ میں قیمت 400 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 100 روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مارکیٹ میں 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ بھنڈی کا سرکاری نرخ 150 روپے ہے، تاہم مارکیٹ میں 180 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ گھیا کدو کا سرکاری نرخ 160 روپے کے مقابلے میں مارکیٹ میں 180 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، جبکہ کریلے کا سرکاری نرخ 130 روپے مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں 150 روپے فی کلو فروخت کیے جا رہے ہیں۔ دیگر سبزیوں میں ساگ اور پالک 50 سے 60 روپے فی کلو، مولی 60 روپے، شلجم 120 روپے اور اروی 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔