رائیونڈ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ، بیوی اور 9 سالہ بیٹی جاں بحق، سسر زخمی

11-08-2026

(لاہور نیوز) رائیونڈ کے علاقے چنار باغ میں روہی ڈرین کے قریب گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں، خاوند کی فائرنگ سے بیوی اور 9 سالہ بیٹی جاں بحق جبکہ سسر شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 28 سالہ عائشہ اور اس کی 9 سالہ بیٹی نازیہ جاں بحق ہو گئیں، جبکہ 50 سالہ سسر مقبول شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔ ایس پی عبداللہ کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واقعے کے اصل حقائق سامنے آئیں گے۔