سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی 59 گاڑیوں کے چالان
11-07-2026
(لاہور نیوز) سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
کارروائیوں کے دوران 21 گاڑیاں بند جبکہ 59 گاڑیوں کے چالان کر دیئے گئے، خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں پر مجموعی طور پر 2 لاکھ 13 ہزار روپے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کو کسی صورت سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ گاڑیوں کی مکمل مرمت اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول کے بغیر انہیں سڑکوں پر نہ لایا جائے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور سموگ کی روک تھام کیلئے خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔