پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز، پاکستان ٹیسٹ سکواڈ میں دو کھلاڑی ریلیز

11-07-2026

(لاہور نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیسٹ سکواڈ میں بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں۔

ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے دو کھلاڑیوں کو سکواڈ سے ریلیز جبکہ دو فاسٹ بولرز کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ فضل اور علی عثمان کو سکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کر دیا گیا، جبکہ پیٹرنز الیون کے فاسٹ بولرز علی شبیر اور ثاقب خان کو قومی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، دونوں فاسٹ بولرز نے اسلام آباد میں ٹیم کو جوائن بھی کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ علی عثمان کی جگہ عامر جمال کی شمولیت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے عبداللہ فضل اور علی عثمان کو ریلیز کرنے کی ہدایت کی تھی، ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو آگاہ کیا کہ راولپنڈی میں گرین ٹاپ وکٹ تیار کی جا رہی ہے، اس لئے فی الحال ان کی خدمات درکار نہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 9 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔