این سی سی آئی اے میں بھرتیاں، اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے افراد گرفتار

11-07-2026

(لاہور نیوز) این سی سی آئی اے میں بھرتیوں کیلئے فزیکل ٹیسٹ کے دوران مبینہ جعل سازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

اصل امیدواروں کی جگہ دوڑ میں حصہ لینے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ایلیٹ ٹریننگ سینٹر میں فزیکل ٹیسٹ کے دوران راشد اور وارث نامی ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کے مطابق ملزمان  نے اصل امیدواروں کی جگہ دوڑ میں حصہ لیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ ہیئر میں درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 419 اور 420 کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر  نے واضح کیا کہ بھرتیوں کا عمل مکمل میرٹ اور شفافیت کے اصولوں کے مطابق ہو گا، جعل سازی یا کسی بھی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔