پٹرولیم مصنوعات سستی، منی مزدا اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی

11-07-2026

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد منی مزدا، گڈز ٹرانسپورٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی پانچ فیصد تک کمی کر دی گئی۔

صدر منی مزدا و گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن حاجی شیر علی نے کرایوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر منی مزدا اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے پانچ فیصد کم کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی پانچ فیصد تک کمی کی گئی ہے تاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام اور ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں تک پہنچایا جا سکے۔ حاجی شیر علی کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے شہریوں اور کاروباری طبقے کو ریلیف ملے گا۔