عظمیٰ بخاری نے ستھرا پنجاب منصوبے کے ہیروز کی ویڈیو شیئر کر دی
11-06-2026
(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے سوشل میڈیا پر ستھرا پنجاب کے ہیروز کے حوالے سے ویڈیو پوسٹ کر دی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب منصوبہ پوری دنیا میں کامیابی کی ایک مثال بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے اصل ہیروز صبح سویرے اٹھ کر پنجاب کی سڑکوں کو صاف کرتے ہیں، وزیر اطلاعات نے ستھرا پنجاب کے ایک ہیرو کی زندگی کا ایک دن ویڈیو میں دیکھنے کی دعوت بھی دی۔