جناح ہاؤس حملہ: شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع

11-06-2026

(لاہور نیوز) جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، شاہ محمود قریشی کے جیل وارنٹ پیپرز عدالت میں پیش کئے گئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل  نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے جیل وارنٹ پیپرز عدالت میں پیش کئے گئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 8 ستمبر کی توسیع کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت ملتوی کر دی۔