عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑی کمی

11-06-2026

(لاہور نیوز) عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے باعث ملکی سطح پر بھی فی تولہ سونا سستا ہو گیا۔

  ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 6 ہزار 500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 136 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 573 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 914 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 65 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 66 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔