پی ایچ اے کا شہر کے گردونواح میں 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف
11-06-2026
(لاہور نیوز) سموگ سے بچنے کیلئے پی ایچ اے کی جانب سے شہر کے گردونواح میں 10 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔
ایم ڈی پی ایچ اے نے کہا کہ مناسب سائز کے درختوں کو لگانے کا عمل شروع کیا جارہا ہے، لاہور میں گل داودی کی نمائش قابل دید ،ماضی کی نمائشوں میں سب سے بڑی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے نے کامران کی بارہ دری پر پلانٹیشن اینڈ ہارٹیکلچر ورکس مکمل کر لیا ہے تاہم شہر کی خوبصورتی پر مزید توجہ دی جا رہی ہے۔