لاری اڈہ پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروشی و گٹکا فروشی میں ملوث 7 ملزمان گرفتار
11-06-2026
(لاہور نیوز) لاری اڈہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی، گٹکا فروشی اور قمار بازی میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق پان شاپ کی آڑ میں گٹکا فروخت کرنے والے تین ملزمان جاوید، اکمل اور انعام کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 30 کلو گٹکا، 50 پیکٹ گٹکا اور گٹکا تیار کرنے والے آلات برآمد کر لیے گئے۔ دوسری کارروائی میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش رضوان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 3300 گرام چرس برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم لاہور کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشی کے مقدمات میں پہلے سے ریکارڈ یافتہ ہے۔ ایک اور کارروائی کے دوران قمار بازی میں ملوث تین ملزمان واصل، اقبال اور وسیم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی 17 ہزار روپے سے زائد نقد رقم اور تاش کے پتے برآمد کر لیے گئے جبکہ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔