برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے اضافہ

11-06-2026

(لاہور نیوز) برائلر گوشت کے نرخ میں 7 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سرکاری نرخ 570 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا۔

بازاروں میں صافی برائلر گوشت 620 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کو سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر گوشت خریدنا پڑ رہا ہے، زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 15 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  نئے نرخوں کے مطابق فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 365 روپے فی کلو، ہول سیل ریٹ 379 روپے جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر کا نرخ 393 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی 2 روپے فی درجن اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی نئی قیمت 253 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 470 روپے میں فروخت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔