گلگت کے نوجوانوں کی موسیقی نے لاہور کی سرد راتیں مسحور کر دیں
11-05-2026
(لاہور نیوز) لاہور کی سرد راتوں میں چوراہوں پر موسیقی کی محفلیں سجنے لگیں، گلگت سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی سریلی آوازوں اور دلکش دھنوں نے شہریوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔
چوراہے پر سجنے والی اس محفل میں راہگیر بھی قدم روک کر موسیقی سے لطف اندوز ہونے لگے، جبکہ دھنوں پر شہری جھوم اٹھے۔ گلگت کے نوجوانوں کے فن نے لاہور کی سرد راتوں میں خوبصورت رنگ بکھیر دیے اور موسیقی کی محفل نے شہر کی رونقوں کو چار چاند لگا دیے۔