لاہور: 6 سال سے مطلوب فراڈ کے اشتہاری ملزم گرفتار

11-05-2026

مجاہد اسکواڈ نے ناکہ این ایل سی پر کارروائی کرتے ہوئے 6 سال سے پولیس کو مطلوب فراڈ کے اشتہاری ملزم ہارون کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم کے خلاف اسلام آباد اور لاہور کے مختلف تھانوں میں فنانشل کرائم کے درجنوں مقدمات درج ہیں, ملزم پر شہریوں سے لین دین کے معاملات میں فراڈ کی نیت سے بوگس چیک دینے کا الزام ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم کو پبلک ٹرانسپورٹ سے ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جسے مزید کارروائی کے لیے تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا ہے اور متعلقہ پولیس کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا تھا کہ فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔