وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پی آئی سی کا اچانک دورہ، مریضوں سے ملاقات
11-05-2026
(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں سے فرداً فرداً ملاقات کرکے طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
مریضوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ عظمیٰ بخاری نے جدید مشینری، اعلیٰ معیار کے طبی آلات اور صفائی کے بہترین انتظامات کو سراہا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہسپتال میں جدید سہولیات کی فراہمی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عوام کے حقوق انہیں بروقت ملنا ہی اصل گورننس ہے، جبکہ مریض کے منہ سے نکلی دعا بہت جلد قبول ہوتی ہے۔ انہوں نے پی آئی سی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور بہتر رویے کو بھی سراہا اور کہا کہ یہی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا وژن ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح کے لیے پنجاب میں ہونے والا کام آئندہ نسلوں تک یاد رکھا جائے گا۔ پی آئی سی میں جدید مشینری اور طبی آلات کی موجودگی وزیراعلیٰ کی صحت کے شعبے میں ترجیحات واضح کرتی ہے۔