پنجاب کے سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ کی ماہانہ کٹوتی کے نئے ریٹس مقرر
11-05-2026
(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ کی ماہانہ کٹوتی کے نئے ریٹس مقرر کر دیئے گئے، محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جی پی فنڈ کی ماہانہ کٹوتی کے نئے ریٹس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ریٹس کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا، گریڈ ایک کے سرکاری ملازمین کی ماہانہ کٹوتی 722 روپے مقرر کیے، گریڈ 2 کی ماہانہ کٹوتی ایک ہزار 273 اور گریڈ 3 کی ایک ہزار 382 روپے مقرر کی گئی۔ گریڈ 4 کی ماہانہ کٹوتی ایک ہزار 483 اور گریڈ 5 کی ایک ہزار 598 روپے مقرر کردی، گریڈ 6 کی ایک ہزار 704 اورگریڈ 7 کی ایک ہزار 805 روپے کٹوتی ہوگی، گریڈ 8 کی ایک ہزار 922 اور گریڈ 9 کی 2 ہزار 32 روپے ماہانہ کٹوتی مقرر کی گئی، گریڈ 10 کی 2 ہزار 157 اور گریڈ 11 کی 2 ہزار 306 روپے ماہانہ کٹوتی ہوگی اور گریڈ 12 کی ماہانہ کٹوتی 3 ہزار 964 اور گریڈ 13 کی 4 ہزار 290 روپے مقرر کی گئی ہے۔ گریڈ 14 کی 4 ہزار 673 اور گریڈ 15 کی 5 ہزار 154 روپے ماہانہ کٹوتی مقرر کی گئی جبکہ گریڈ 16 کے ملازمین کی ماہانہ کٹوتی 5 ہزار 962 روپے مقرر کر دیے گئے۔ بیوروکریسی میں گریڈ 17 کے افسران کی ماہانہ کٹوتی 7 ہزار 619 روپے مقرر کیے گئے، گریڈ 18 کے افسران کی ماہانہ کٹوتی 9 ہزار 562 روپے مقرر کر دیے، گریڈ 19 کے افسران کی ماہانہ کٹوتی 12 ہزار 801 روپے مقرر اورگریڈ 20 کے افسران کی ماہانہ کٹوتی 14 ہزار 350 روپے مقرر جبکہ گریڈ 21 کے افسران کی ماہانہ کٹوتی 15 ہزار 930 روپے مقرر ہوئے، گریڈ 22 کے افسران کی ماہانہ کٹوتی 17 ہزار 605 روپے مقرر کردیے ۔ تربیت یا چھٹی کے دوران بھی جی پی فنڈ کی کٹوتی جاری رہے گی، بغیر تنخواہ غیر معمولی رخصت کی صورت میں جی پی فنڈ کی کٹوتی نہیں ہو گی، محکمہ خزانہ نے پنجاب جنرل پراویڈنٹ فنڈ رولز 1978 میں ترمیم کر دی۔ نوٹیفکیشن تمام محکموں، کمشنرز اور ضلعی اکاؤنٹس افسران کو ارسال کر دیا گیا۔