پی سی بی کا قومی کرکٹرز کو افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے این او سی نہ دینے کا فیصلہ

11-05-2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

  ذرائع کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم کو افغانستان پریمیئر لیگ میں مینٹور بننے کی پیشکش ہوئی تھی تاہم انہوں نے پی سی بی کی پالیسی کے خلاف نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب پی سی بی نے بھی قومی کرکٹرز کو افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر اس سے قبل افغانستان پریمیئر لیگ کا حصہ بن چکے ہیں، انہوں نے برطانوی شہری کی حیثیت سے لیگ میں شرکت کی ہے۔