سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کی رجسٹریشن 25 نومبر تک بڑھانے کا فیصلہ
11-05-2026
(لاہور نیوز) سی ایم پنجاب یوتھ گیمز میں رجسٹریشن کی تاریخ 25 نومبر تک بڑھا دی گئی ہے، جبکہ اب تک 40 لاکھ رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہیں۔
اس حوالے سے ڈی جی سپورٹس پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں مختلف سرکاری محکموں، تعلیمی اداروں، پی آئی ٹی بی اور سپورٹس افسران کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں رجسٹریشن اور اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کے مطابق 25 نومبر تک رجسٹریشن کے ساتھ اداروں کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی، جبکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم رجسٹریشن کا جائزہ لے گی، مدارس کے طلبہ کی رجسٹریشن کیلئے بھی متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔