یومِ اقبال کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری

11-05-2026

(لاہور نیوز) یومِ اقبال کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وفاقی حکومت نے یومِ اقبال کے موقع پر 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے 9 نومبر کو یوم اقبال کے سلسلے میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یوم اقبال کے موقع پر پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔