پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کا حکم
11-05-2026
(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کا حکم دیتے ہوئے پہلے مرحلے کی پولنگ 7 فروری 2027 کو مقرر کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مختصر آرڈر جاری کر دیا، حکم نامے کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے موسم اور انتظامی سہولت کے پیش نظر انتخابات مرحلہ وار کرانے اور پولنگ کی تاریخ 20 جنوری 2027 کے بعد رکھنے کی استدعا کی تھی، جسے الیکشن کمیشن نے قبول کرلیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شفاف، منصفانہ اور قانون کے مطابق انتخابات کرانا اور تمام امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنا کمیشن کی ذمہ داری ہے، کمیشن نے متعلقہ سیکرٹریٹ کو فیصلے پر عمل درآمد کیلئے مزید کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔