پولیو ورکر پر سانپ پھینک کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
11-05-2026
(لاہور نیوز) لاہور میں دورانِ ڈیوٹی خاتون پولیو ورکر پر مبینہ طور پر کالا سانپ پھینکنے اور دھمکیاں دینے والے ملزم کو سندر پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزم مشتاق پیشہ ور مداری ہے، جس کے خلاف پولیو ورکر سے بدسلوکی اور سرکاری امور میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ پولیو ٹیموں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، سرکاری مہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔