یوم اقبال کے موقع پر 9 نومبر کو پنجاب بھر کے سکولوں میں عام تعطیل ہوگی

11-05-2026

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے 9 نومبر کو یوم اقبال کے سلسلے میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوم اقبال کے موقع پر پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔