ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی مصنوعات کی تیاری میں ملوث ملزمان گرفتار

11-05-2026

(ویب ڈیسک) ایف آئی اے لاہور زون نے شاہ عالم مارکیٹ لاہور اور شیخوپورہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے معروف رجسٹرڈ کمپنی کے نام سے جعلی مصنوعات تیار اور فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نبیل ایوب اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان بغیر اجازت معروف کمپنی کے برانڈ کے نام سے جعلی مصنوعات تیار اور فروخت کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران جعلی مصنوعات کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی گئی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔