گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ شخص کی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی
11-05-2026
(لاہور نیوز) لاہور میں گھریلو ناچاقی ایک اور جان نگل گئی، جہاں گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ 31 سالہ شخص نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ 31 سالہ عقیل نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عقیل کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔