مختصر لباس کے ساتھ ڈوپٹہ اوڑھنے پر متھیرا تنقید کی زد میں آگئیں
11-05-2026
(ویب ڈیسک) پاکستانی میزبان اور اداکارہ متھیرا ایک بار پھر اپنے منفرد لباس کے انتخاب کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔
شوبز انڈسٹری میں کئی برس سے کام کرنے والی متھیرا اپنے ماضی، ذاتی جدوجہد اور کاسمیٹک طریقۂ علاج سے متعلق کھل کر بات کرتی رہی ہیں، جبکہ لباس کے انتخاب میں بھی وہ اپنی پسند کے مطابق فیصلہ کرتی ہیں، حالیہ دنوں میں انہوں نے دبئی کے سفر کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ تصاویر میں متھیرا ماؤو رنگ کے مختصر لباس میں دکھائی دے رہی ہیں، جس کے ساتھ انہوں نے اسی رنگ کی کیپ اور ڈوپٹہ بھی پہنا ہوا ہے، ان کے انداز میں سر ڈھانپا گیا تھا تاہم ٹانگیں نمایاں تھیں، تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے لباس کے انتخاب پر مختلف تبصرے شروع کر دیے۔ بعض صارفین نے ان کے انداز کو نامناسب قرار دیا، جبکہ ایک صارف نے مذہبی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عیسائیت میں بھی اس طرح سر ڈھانپنے اور جسم نمایاں رکھنے کی اجازت نہیں، ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں پوچھا کہ کیا وہ پاکستان میں اپنا لباس بھول آئی ہیں؟ کسی نے ان کے لباس کو ناپسند کیا تو بعض دیگر تبصروں میں بھی ان کے انداز پر تنقید کی گئی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے یہ تبصرے صارفین کی ذاتی آرا ہیں، جبکہ متھیرا کی جانب سے اس تنقید پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔