فضائی آلودگی: لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 548 تک پہنچ گیا
11-05-2026
(لاہور نیوز) لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا، شہر میں اسموگ کی اوسط شرح 338 ریکارڈ کی گئی۔
فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی، ایف سی کالج کے اطراف ایئر کوالٹی انڈیکس 508، پیراگون سوسائٹی میں 548 جبکہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں 414 ریکارڈ کیا گیا۔ بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز اور باہر نکلتے وقت ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 17 جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔