پنجاب کی ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز میں گریڈ ایک سے چار کی 2 ہزار خالی اسامیاں ختم

11-04-2026

(لاہور نیوز) پنجاب کی ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز میں گریڈ ایک سے چار کی 2 ہزار خالی اسامیاں ختم کر دی گئیں۔

چوکیدار اور سکیورٹی گارڈ کی 770، نائب قاصد کی 705 خالی اسامیاں ختم ہو گئیں، درجہ چہارم کی 346 اور مالی کی 179 اسامیاں بھی ختم، محکمہ خزانہ کا حکم نامہ جاری کردیا ۔ ضلع لاہور میں مجموعی طور پر 58 خالی اسامیاں ختم کر دی گئیں، جس میں چوکیدار اور سکیورٹی گارڈ کی 26 جبکہ نائب قاصد کی 25 اسامیاں ختم ہوئی ہیں۔ لاہور میں مالی کی 4 اور درجہ چہارم کی 3 خالی اسامیاں بھی ختم  ہو گئیں جبکہ سرکاری خزانے پر بڑھتا بوجھ کم کرنا اور موجودہ عملے کا مؤثر استعمال فیصلے کا مقصد قرار دیا  ہے۔ متعلقہ حکام کو اسامیاں بجٹ بکس سے خارج کر کے تصدیقی سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔