رائے ونڈ میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ماں بیٹا جاں بحق

11-04-2026

(لاہور نیوز) رائے ونڈ میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار خاندان کو کچل دیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق موٹرسائیکل پر میاں بیوی اور ان کے دو بچے سوار تھے کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے انہیں ٹکر ماری، حادثے کے نتیجے میں خاتون اور اس کا ایک سالہ بیٹا جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے، حادثے میں 30 سالہ نسرین زوجہ شاہد اور ایک سالہ سارم ولد شاہد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو انڈس ہسپتال رائے ونڈ منتقل کر دیا، پولیس کے مطابق واقعے کی قانونی کارروائی جاری ہے۔