سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف

11-04-2026

(ویب ڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری، پیف اور پیما سکولوں کی نگرانی کیلئے انٹیگریٹڈ یونیفائیڈ مانیٹرنگ ایپ کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے نیا مانیٹرنگ نظام متعارف کرا دیا ہے۔

محکمہ کے مطابق تمام سرکاری، پیف اور پیما سکول نئے مانیٹرنگ سسٹم میں شامل ہوں گے، پیف کے تحت آؤٹ سورس نجی سکولوں کی بھی ایپ کے ذریعے مانیٹرنگ ہو گی۔ نئے ایس او پیز کے تحت ہر اے ای او اپنے متعلقہ مرکز کے تمام سکولوں کی ماہانہ مانیٹرنگ کا پابند ہو گا، جبکہ ہر سکول کا ماہ میں کم از کم ایک مرتبہ وزٹ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، اے ای او کو ہر ورکنگ ڈے کم از کم ایک سکول کا دورہ کرنا ہو گا، جبکہ پہلے مانیٹرنگ راؤنڈ کی تکمیل پر اضافی ورکنگ ڈیز میں سکولوں کے دوبارہ دورے بھی ہوں گے، ایک دن میں ضرورت کے مطابق ایک سے زائد سکولوں کی مانیٹرنگ کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن  نے سی ای اوز ایجوکیشن کو نئے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی۔