لاہور میں خواتین سے بدسلوکی کرنے والے 9 ملزمان گرفتار، مقدمات درج

11-04-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں خواتین سے بدسلوکی اور ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مزنگ پولیس نے دو مختلف شکایات پر ذیشان اور وارث کو حراست میں لیا، جبکہ کوٹ لکھپت پولیس نے محمد حسین اور عمران کو گرفتار کیا۔ اسی طرح فیصل ٹاؤن پولیس نے نعیم، لٹن روڈ پولیس نے نعمان، نشتر کالونی پولیس نے ابوبکر، شادباغ پولیس نے عاطف اور لوئر مال پولیس نے حمزہ کو گرفتار کیا۔ ترجمان کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف دفعہ 354 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ خواتین کی عزت اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ایسے جرائم میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔