یوکے پلٹ خاتون سے بیگ چھیننے کی واردات کا معمہ حل، 4 ملزمان گرفتار
11-04-2026
(لاہور نیوز) لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یوکے پلٹ خاتون سے بیگ چھیننے کی واردات میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے خاتون کا چھینا گیا بیگ، غیر ملکی کرنسی اور قیمتی کارڈز برآمد کر لیے گئے۔ متاثرہ خاتون نے کامیاب کارروائی پر لیاقت آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے کامیاب کارروائی پر لیاقت آباد پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔