تاج باغ، بیکری آئٹمز بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، دو افراد معمولی زخمی

11-04-2026

(لاہور نیوز) تاج باغ کنال روڈ پر بیکری آئٹمز تیار کرنے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی، ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق فیکٹری میں آگ گیس کے اخراج کے باعث لگی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کا آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق فائر آپریشن میں ریسکیو 1122 کی پانچ ایمرجنسی گاڑیوں اور 15 ریسکیورز  نے حصہ لیا، فائر فائٹرز  نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ آگ پر قابو پا لیا۔ واقعے کے دوران دو افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں  نے موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی کے باعث آگ پر قابو پا لیا گیا۔