عالمی رینکنگز میں پاکستانی جامعات کی نمائندگی میں نمایاں اضافہ
11-04-2026
(ویب ڈیسک) عالمی رینکنگز میں پاکستانی جامعات کی نمائندگی میں نمایاں اضافہ ہوا، قائمہ کمیٹی کو چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔
پاکستانی جامعات کی تعداد کیو ایس 2020 میں 29 سے بڑھ کر 2026 میں 83 ہو گئی، 2020 میں 14 کے مقابلے 2026 میں 48 پاکستانی جامعات شامل تھیں، 2027 میں پاکستان کی کیو ایس میں 18 جامعات شامل، 2020 میں صرف 7 تھیں، کیو ایس ورلڈ رینکنگ 2027 میں پاکستان کی دو جامعات نے دنیا کے بہترین 500 اداروں میں جگہ بنا لی، ورلڈ رینکنگ پاکستان کی 22 جامعات دنیا کی 1,000 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہیں۔ چئیرمین ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ رینکنگ کا مقصد محض نمبر بڑھانا نہیں بلکہ تعلیمی معیار میں پائیدار بہتری لانا ہے، مالیاتی و بجٹ کی مشکلات اور عالمی شناخت کی کمی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔ رینکنگ کا طریقہ کار سمجھانے اور خامیوں کی نشاندہی کیلئے ایچ ای سی کمیٹی قائم کی گئی، شعبہ تعلیم کی بہتری اور سفارشات کیلئے 20 ٹاسک فورسز تشکیل دے دی گئیں۔ ایچ ای سی کا نصاب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور کمپیوٹنگ ایجوکیشن شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، چیئرمین ایچ ای سی نے تمام جامعات کے اساتذہ کیلئے مفت اے آئی ٹریننگ کا فیصلہ کیا، پاک-یو ایس نالج کوریڈور، فولبرائٹ اور دیگر اسکالرشپ پروگرام جاری ہیں۔