لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل، سموگ نے ڈیرے ڈال لیے
11-03-2026
(لاہور نیوز) شہر لاہور کا درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، لاہور 196 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ریکارڈ کیا جا رہا ہے، ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی جا رہی ہے، شہر لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ کم سے کم 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جانے کا امکان ہے۔ شہر لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 196 ریکارڈ کیا جا رہا ہے، لاہور 196 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ برقی روڈ پر شرحِ آلودگی 219 جبکہ سی ای آر پی آفس میں شرحِ آلودگی 218 ریکارڈ کی جا رہی ہے، علامہ اقبال ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 198 جبکہ بیدیاں روڈ پر 189 ریکارڈ کیا جا رہا ہے، ماڈل ٹاؤن میں شرحِ آلودگی 185 جبکہ ڈی ایچ اے میں 184 ریکارڈ کی جا رہی ہے، اے آر سی لاہور میں سب سے کم شرحِ آلودگی 180 ریکارڈ کی جا رہی ہے۔۔