ڈسٹرکٹ انڈر 19 فٹبال چیمپئن شپ، ریئل لاہور فٹبال کلب نے فائنل میچ جیت لیا

11-03-2026

(لاہور نیوز) لاہور ڈسٹرکٹ انڈر 19 فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل ریئل لاہور فٹبال کلب نے جیت کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا، چیمپئن شپ کا فائنل پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ میں کھیلا گیا، جس میں ریئل لاہور فٹبال کلب اور جلو فٹبال کلب کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت تک مقابلہ برابر رہا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر کیا گیا، پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ریئل لاہور فٹبال کلب نے جلو فٹبال کلب کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ تقریب میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نائب صدر حافظ ذکاء اللہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ صدر ڈی ایف اے لاہور ضیاء عارف اور سیکرٹری عبدالندیم بھی موجود تھے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر مہمانانِ خصوصی نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔